تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:28

قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا سے واپس لاہورپہنچ گئی

جیو نیوز - لاہور.......قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا سے واپس لاہورپہنچ گئی ۔ کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ ٹیم فا ئنل بھی فائنل بہت اچھا کھیلی مگر بدقسمت رہی ۔کوچ شفقت محمود کہتے ہیں ہار جیت پنلٹی شوٹس پر نہیں ہوتی ، کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔ لاہورائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا کہ سیمی فائنل میں ٹیم بہت اچھا کھیلی اورمختلف نظرآئی ۔انکا کہناتھا کہ فنڈز کےبغیر ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہوسکتی ، حکومت کھلاڑیوں کو زیادہ ترغیبات دے ۔چیمپئن ٹرافی میں بھی اچھا کھیل پیش کرینگے تاکہ اولمپکس کےلیے کوالی فائی کرسکیں ۔ ٹیم کے کوچ شفقت محمود نے کہا کہ لڑکوں نے چار ماہ کی ٹریننگ کےبعد زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہارجیت پنلٹی شوٹس پر نہیں ہوتی،بڑے عرصے بعد پاکستان میں ہاکی دوبارہ زندہ ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.