تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:29

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز

جیو نیوز - شارجہ......پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔میچ کل دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی کی شکست ہوئی اب پرانی بات ، کیونکہ اب مقابلہ ہے ففٹی اوورز کا۔دونوں طرف اسپینرز کی جادوگری بھی ہےاورموجود ہیں دھوم مچا نےوالے بیٹسمین بھی ۔یعنی کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ اس سے پیشتر اگر ماضی دیکھیں تو یلو شرٹس کا پلڑا بھاری رہا ہے،دونوں ٹیموں نے سات ون ڈے سیریز کھیلی ہیں ۔دو مرتبہ پاکستان فاتح رہا ،پانچ مرتبہ کامیابی ملی آسٹریلیا کو۔ میچ کل دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.