تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:29

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے ٹرافی کی رونمائی

جیو نیوز - شارجہ......پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی منظر عام پر آگئی۔ تقریب رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔کپتان مصباح الحق اور آسٹریلین کپتان جارج بیلی ٹرافی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے فتح کی خواہش کا اظہار کیا،انھوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ اتنی تجربے کار نہیں گزشتہ میچزمیں ہمارےبیٹس مینوں نےاچھاپرفارم کیا۔ قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی ۔جبکہ دوسری طرف کپتان جارج بیلی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز کا اچھا آغاز کیا ہے اس تسلسل کا جاری رکھیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ون ڈے کرکٹ ٹی 20سے مختلف ہے،ون ڈے کرکٹ میں پاکستان مضبوط حریف ہے۔ آسٹریلیاکےلیےفاسٹ بالر مچل جانسن کی واپسی خوشخبری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.