7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:39
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہوگا
جیو نیوز - شارجہ......پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی کی شکست ہوئی اب پرانی بات ، کیونکہ اب مقابلہ ہے ففٹی اوورز کا۔دونوں طرف اسپینرز کی جادوگری بھی ہےاورموجود ہیں دھوم مچا نےوالے بیٹسمین بھی ۔یعنی کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔