تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:31

آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریںگے، مصباح الحق

جیو نیوز - دبئی...........پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی منظر عام پر آگئی، تقریب رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ شارجہ میں ہوئی ون ڈے ٹرافی کی رونمائی۔کپتان مصباح الحق اور آسٹریلین کپتان جارج بیلی ٹرافی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔ پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے فتح کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمون کی بیٹنگ لائن اپ اتنی تجربے کار نہیں لیکن قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی جبکہ دوسری طرف کپتان جارج بیلی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز کا اچھا آغاز کیا ہے اس تسلسل کوجاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.