تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:22

پاک آسٹریلیا سیریز ،دوسرا ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائےگا

جیو نیوز - دبئی.......پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ون ڈے سے پہلے آج پریکٹس سیشنز میں مصروف ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا ٹکراو دبئی میں ہوگا۔شارجہ میں تو کینگروز نے شاہینوں کے پر ہی کاٹ کر رکھ دیئے۔بولنگ میں کچھ بہتر پرفارمنس ہوئی لیکن بیٹنگ میں وہی چال بے ڈھنگی سی ،پھر نتیجہ بھی وہی،عبرتناک شکست ہوئی۔اب دوسرا ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جہاں پاکستانی ٹیم نے 12میچز کھیلے ہیں،جن میں پانچ میں کامیابی اور سات میں شکست کھائی۔البتہ پاکستان اور آسٹریلیا میں مقابلہ ٹکر کا ہے۔دونوں نے ایک ایک فتح اپنے نام کی ہے۔اب دیکھتے ہیں کون سی ٹیم برتری لینے میں کامیاب ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.