تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:12

سعید اجمل کا بائولنگ ایکشن بہتر، جلد ایکشن میں دکھائی دینگے

جیو نیوز - لاہور..... غیر قانونی بائولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار سعید اجمل نے بائولنگ ایکشن کو خاسا بہتر بنا لیا ہے ۔ سعید اجمل پر اعتماد ہیں کہ جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ پاکستان کرکٹ اور سعید اجمل کے مداحوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ جادوگر آف سپنر سعید اجمل نے اپنے بائولنگ ایکشن کو بہتر بنا لیا ہے ۔ سعید اجمل دو ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ ان دنوں سعید اجمل نے اپنے ایکشن کو کچھ اس طرح موڈیفائی کیا ہے کہ روائتی آف سپن ایکشن کے ساتھ بائولنگ کر رہے ہیں ۔ ایکشن کی بہتری کے لئے وہ پچیس دنوں میں سات ہزار گیندیں کراچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کا پی سی بی ابتدائی طور پر اگلے دو سے تین ہفتوں میں انگلینڈ کی لیب سے بائیو مکینک ٹیسٹ کرائے گی ۔ سعید اجمل خاصے پر اعتماد دکھائی دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک اپنے ایکشن کو بہتر بنانے کا ہدف بنایا ہوا ہے ۔ انہیں امید ہے کہ ایکشن کی بہتری کے ساتھ وہ دوسرا سمیت ہر ورائٹی موثر انداز میں کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.