10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:52
پاک آسٹریلیا سیریز، فٹنس مسائل سے مینجمنٹ پریشان
جیو نیوز - دبئی........ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز شروع نہیں ہوئی کہ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل نے مینجمنٹ کو پریشان کردیا۔ پاکستان کے مستند آل راؤنڈر محمد حفیظ جو اننگز کی شروعات بھی کرتے ہیں[کبھی کبھی بولنگ کا آغاز بھی لیکن آسٹریلیا سے سیریز شروع نہیں ہوئی تھیکہ ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا،نتیجہ حفیظ سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔ گرین شرٹس کو دوسرا دھچکا لگا فاسٹ بولر جنید خان کے اَن فٹ ہونے کی صورت میں، ون ڈے سیریز سے پہلے وہ گٹھنے کی انجری کا شکار ہو گئےپھر بائیں ہاتھ کے اسپینر رضا حسن بھی مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث پہلامیچ کھیلنے سے محروم رہےلیکن فٹنس مسائل صرف ٹیم پاکستان کے ساتھ ہی نہیں، آسٹریلیا کے مستقل کپتان مائیکل کلارک ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کے ساتھ نہیں۔ مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن بھی پاک آسٹریلیا سیریز کا حصہ نہیں، وجہ وہی خراب فٹنس، پھر ان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیے گئے مچل مارش بھی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم جوائن نہ کرسکے۔ ابھی تو سیریز میں صرف دو میچز ہوئے ہیں، جبکہ دو ٹیسٹ سمیت چار میچ باقی ہیں۔