تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:12

تیسرا ون ڈے،قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

جیو نیوز - ابوظبی .......پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز تو ہارچکا ،شاید اسی لیے ٹیم مینجمنٹ نے قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظبی میں ہونے والے آخری ون ڈے میں جہاں کپتان نے کے لیے شاہد آفریدی کا نام لیا جا رہی وہیں ٹیم میں چار تبدیلیوں کی بھی بات ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور عمر اکمل کو آرام دیا جائے گا۔ان کی جگہ صہیب مقصود اور عمر امین ٹیم میں ان ہوں گےجبکہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ٹخنہ میں چوٹ لگنے کی وجہ سے آخری میچ سے باہر ہوگئے،ان کی جگہ سہیل تنویر ایکشن میں ہوں گے۔لیف آرم اسپینر رضاحسن کی جگہ انور علی کو حتمی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.