12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:43
پاکستان کرکٹ ٹیم تنازعات کا شکار
جیو نیوز - ابو ظہبی ......پاکستان کرکٹ ٹیم تنازعات کا شکار ہے، آج کے میچ میںآسٹریلیا کےخلاف کپتان کون ہوگا یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے؟مصباح الحق کو کھلاڑیوں کے عدم تعاون کا شکوہ ہے ،ذرائع کے مطابق ڈریسنگ روم میں سیاست زوروں پر ہے۔ آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم میں چار تبدیلیوں کے ساتھ شاہد خان آفریدی کو کپتانی ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میںکلین سوئپ سے بچنے کے لئے سر توڑ کوشش کرے گی،امکان ہے کہ گرین شرٹس کپتان مصباح کے بغیر میدان میں اترےجنہیں ٹیم مینجمنٹ آرام دینے کا سوچ رہی ہے ابو ظہبی میںشاہین ایک بار پھر کینگروز کے رحم وکرم پر ہو ں گےجو پہلے ہی ان کے پر نوچ کرپرواز سے محروم کر چکے ہیں۔شارجہ ہو یا دبئی ہر جگہ کینگروز نے شاہینوں کا برا حال کیا ۔ویسے بھی اب تک تو یہ سیریز گرین شرٹس کے لیے ڈرائونا خوب ہی بنی ہوئی ہےجس کے شروع ہونے سے پہلے چند کھلاڑی ان فٹ ہو گئے جو بچے وہ ٹیم میں فٹ نہیں ہو رہے۔نوبت تو یہاں تک آ پہنچی ہے کہ مینجمنٹ کپتان کو بھی آرام دینے کا سوچ رہی ہے۔ممکن ہے آج کے میچ میں شاہد آفریدی ٹیم کو لیڈ کریں۔اس کے علا وہ ایک دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے جبکہ ٹیم آسٹریلیا کلین سوئپ کے لیے پر عزم ہے۔امکان ہے کہ دوسرے میچ کی فاتح آسٹریلین ٹیم ان ہی کھلاڑیوں پر مشتمل ہو۔