12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:3
تیسرا ون ڈے ، آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس نے جیت کر بیٹنگ
جیو نیوز - ابو ظہبی ......پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کا ٹاس مہمان ٹیم آسٹریلیا نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ میں کپتان مصباح الحق کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ شاہد خان آفریدی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں،مصباح الحق کی جگہ عمر امین،عمر اکمل کی جگہ صہیب مقصود جبکہ وہاب ریاض کی جگہ سہیل تنویر جبکہ رضا حسن کی جگہ انور علی کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیا کی گئی ہیں،مچل جانس اور نتھن لیون کی جگہ مچل اسٹارک اور فل ہیوز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز آسٹریلیا پہلے ہی جیت چکی ہے۔