تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:54

بورڈ نے مصباح کو ورلڈ کپ تک کپتان بنایا ہے،چیئرمین پی سی بی

جیو نیوز - لاہور........لاہورچیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو ورلڈ کپ تک کپتان بنایا ہے، اس فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، مصباح الحق 2015ء تک ہی ورلڈ کپ میں ٹیم کے کپتان رہیں گے، کپتانی کے تنازع پر افسوس ہوا، یہ غلط ہے کہ مصباح الحق کوہٹایاجارہاہے، تیسرا ون ڈے نہ کھیلنا ان کا ذاتی فیصلہ تھا،مصباح الحق نے خود آرام کرنے کو کہا تھا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بھارت، بنگلادیش،سری لنکا کا دورہ بہت کامیاب رہا، آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں کئی لوگوں سے ملاقات ہوئی، بھارت کے دورے میں سری نواسن سے ملاقات نہیں ہوسکی،ان سے دبئی میں ملاقات ہوئی،بنگلادیش اور پاکستان کے تعلقات اتنے خوش گوارنہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ایشین کرکٹ کو دوبارہ فعال کیا جائے،بھارت،بنگلادیش ،سری لنکن حکام کو باورکرایا کہ سیاست اورکھیل کو الگ رکھاجائے،حکومت کے سیاسی تعلقات کا اثرکرکٹ پرنہیں پڑنا چاہیے،بھارت کےساتھ ہرسطح کی کرکٹ کھیلنے کی بات ہوئی،سری نواسن نےکہا کہ خواتین کرکٹ کیلئےانہیں حکومت سے اجازت لینی پڑے گی،سری نواسن نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے کو تیارہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ دورے کے لیے حکومت کی اجازت ہر مرتبہ درکار نہیں۔شہریارخان کا کہنا تھا کہ بورڈ تیسرے ملک میں کھیلنے کو تیار ہے،سری نواسن سے اسکول کی سطح کی کرکٹ ٹیموں کے دوطرفہ دوروں پربات ہوئی،بنگلادیش اورسری لنکا اپنی جونیئر ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر تیار ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایک مرتبہ دروازےکھل جائیں تو بڑی ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہوجائیں گی،بھارت تیسرے ملک میں کھیلنے کے لیے تیارہے، کرکٹ کے کھیل کےلیے ہمارے عوام بھی ترس رہےہیں،آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت سیریزسب سے اہم ہے،ان تمام دوروں سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں کہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔شہریار خان نے بتایا کہ سری لنکا نے کہا ہے کہ جو آپ چاہیں ہم کرنے کوتیار ہیں، سری لنکا نے بھی ٹرائینگولر سیریز کرنے کو کہا ہے،سری لنکن وزیر داخلہ نے اپنی قومی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ایف ٹی پی میں انڈیا پاکستان سب سے اہم ترین سیریز ہیں، دبئی کی میٹنگ میںمیڈیا رائٹس پر بات ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آفریدی نے کہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تو نہیں کی،مجھے شاہد آفریدی کے بیان پر پریشانی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ سعیداجمل سےابھی بات کی ہے، امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، سب ہی مل کر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سعید نےمجھے کہا کہ وہ جانتے ہیں کیا خرابی ہے، تین چار ہفتوں میں اسےٹھیک کرلوں گا،انہیں کچھ دن میں دوبارہ ٹیسٹ کے لیے بھیجیں گے، ہماری کوشش ہے فاسٹ کیمرا ریویو کی سہولت پاکستان میں جلد دستیاب ہوجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.