14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:3
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، 19ر کنی قومی ٹیم کا اعلان
جیو نیوز - لاہور.......... پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔19رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق ، یونس خان ،احمد شہزاد،محمد حفیظ ، توفیق عمر،شان مسعود، سمیع اسلم ،حارث سہیل،محمد طلحہ، اظہرعلی، یاسر شاہ، راحت علی، عمران خان،احسان عادل ،عطا اللہ ،سرفراز احمد، ذوالفقاربابر،رضا حسن،اسد شفیق شامل ہیں۔حتمی 15رکنی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22اکتوبرسے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔