تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:33

مصباح الحق ورلڈکپ میں کپتانی کیلئے بہترین انتخاب ہیں، آفریدی

جیو نیوز - کراچی...... پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 میں ٹیم کی قیادت کے لئے مصباح الحق ہی بہترین چوائس ہیں ، ان کی تمام تر سپورٹ مصباح الحق کو حاصل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں کپتانی کیلئے مصباح الحق سے بہترین امیدوار کوئی نہیں، اسٹار آل رائونڈر نے کہا کہ انہوں نے بطور کپتان اور عام کھلاڑی، ہمیشہ ہی مصباح الحق کی حمایت کی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے لیکن یہ کپتانی پھولوں کی سیج نہیں، مصباح سمیت ٹیم کی قیادت کرنے والا ہر شخص اس بات سے بخوبی واقف ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی ترجیح پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا ہے اور وہ اس جذبہ کے ساتھ مصباح الحق کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.