15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:4
پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ آج ہوگا
جیو نیوز - شارجہ ....... پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ آج شروع ہو رہا ہے۔ کپتان اسد شفیق پر امید ہیں کہ میچ اچھا ہو گا۔شارجہ میں آسٹریلوی ٹیم مائیکل کلارک کی کپتانی میں میدان میں اترےگی ،جو کچھ عرصے سے فٹنس مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ لیکن کلارک پر امید ہیں کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔ دوسری جانب پاکستان اے جس کی قیادت اسد شفیق کر رہے ہیں کہتے ہیں کہ ٹیم میچ میں اچھا پرفارم کرے گی،اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی بھی ٹیسٹ سیریز کے حتمی اسکواڈ میں اپنا نام لکھوانے کے لیے جان توڑمحنت کریں گے۔