15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:43
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان
جیو نیوز - لاہور........بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ، ذیشان عباسی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 26نومبر سے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹائون میں شروع ہوگا جس میں پاکستان ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔16رکنی پاکستانی ٹیم میں سات کھلاڑی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ذیشان عباسی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ اسکواڈ میں ظفر اقبال، ادریس سلیم ، ساجد نواز، عامر اسحاق، محمد توفیق، محمد ایاز، ذیشان عباسی، انیس جاوید، بدر منیر، محمد افضل، ہارون خان، محمد جمیل، محمد اکرم، اسرار حسین، اور طارق سمیوئل شامل ہیں۔