15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:14
چار روزہ میچ کاپہلا دن،پاکستان اے کے آسٹریلیاکیخلاف 305رنز
جیو نیوز - شارجہ........پاکستان اے نے آسٹریلیا کے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے دن آٹھ وکٹ پر 305رنز بنالئے۔کپتان اسد شفیق 108رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اے کے کپتان اسد شفیق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن صرف 11رنز پر شان مسعود اور اسرا اللہ پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد 55، بابر اعظم 40 اور حارث سہیل نے 43 رنز بنائے۔دن کے اختتام تک پاکستان اے نے 8وکٹوں پر 305 بنائے تھے۔اسد شفیق108 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوکیفے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔