15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:24
سلطان آف جوہر جونئیر ہاکی :بھارت نے پاکستان کو6گول سے ہرادیا
جیو نیوز - کوالالمپور........سلطان آف جوہر جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو6گول سے شکست دے دی۔ جوہر بارو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان کو تیسرے میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ، صفر سے ہرادیا۔ بھارتی ٹیم کھیل کے آغاز ہی سے میچ پر چھائی رہی۔ پہلے ہاف میں بھارت نے دو گول اسکور کئے۔ دوسرے ہاف میں بھی پاکستان جونئیر ٹیم بے بس نظر آئی اور بھارت کے مزید چار گول کرکے میچ چھ صفر سے جیت لیا۔ اس سے قبل پاکستان جونیئر ٹیم برطانیہ سے بھی پانچ صفر سے شکست کھا چکی ہے،جبکہ آسٹریلیا سے میچ برابر رہا۔