20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:55
پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیموں کی بھرپور پریکٹس
جیو نیوز - دبئی.........پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے دبئی میں شروع ہو گا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کرکے خود کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کیا۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان کو تین صفر سے شکست ہوئی۔ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں ٹیم کم بیک کرے گی۔ چار روزہ میچ میں پاکستان اے نے کوچ کی بات کو صحیح ثابت کیا اور آسٹریلیا کو 153رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم میں یونس خان، محمد حفیظ اور توفیق عمر کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔ سعید اجمل کی غیرموجودگی میں پاکستان کی اسپن بولنگ کا شعبہ کمزور ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک فٹنس مسائل سے تو نکل گئے، لیکن ان کی فارم پر اب بھی تشویش ہے۔ دو سیریز پر مشتمل میچ 22اکتوبر کو دبئی میں شروع ہوگا۔