تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:55

بیٹسمینوں کوذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،وقار یونس

جیو نیوز - دبئی....... پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کپتان مصباح الحق کی فارم اور اعتماد واپس آرہا ہے ، مصباح اور یونس خان کے علاوہ بھی دیگر بیٹسمینوں کوذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کا فارم میں نہ ہونا پریشان کن ضرور تھالیکن اب ان کےکھیلنے کے اسٹائل میں بہتری آ رہی ہے، کوچ نے کہا کہ مصباح اور یونس کے علاوہ بھی دیگر بیٹسمینوں کو ذمے داری سے کھیلنا ہوگا، وقار یونس نے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین بولر ہیں ،قومی ٹیم کےپیسرز کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ اچھے ہیں لیکن اُن میں ابھی تجربے کی کمی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.