21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:46
باسیل انٹر نیشنل ٹینس: رافیال نڈال نے سیمیون بلولی کو شکست دے دی
جیو نیوز - باسیل.......باسیل انٹر نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین کے رافیال نڈال سیمیون بلولی کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔طویل عرصے سے انجری کا شکار رافیال نڈال نے ،سوئٹزلینڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں شانددار کم بیک کیا۔سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی نے اٹلی سیمیون بلولی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔رافیال نڈال کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ دو رہا۔بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن ،فرانس کے ہیوز ہربرٹ اور امریکا کے ڈونلڈ ینگ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔