تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:6

اختر رسول نے رانا مجاہد پرعائد پابندی ہٹانے کی درخواست کردی

جیو نیوز - لاہور......پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے رانا مجاہد پرعائد پابندی ہٹانے کی درخواست کی ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس میں پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول نے درخواست کی ہے، پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد پر عائد تاحایات پابندی ختم کی جائے،گزشتہ سال پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے رانا مجاہد پر متوازی اولمپکس ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کرنے پر تاحیات پابندی لگادی تھی، اختر رسول کی درخواست پر سیکریٹری پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن محمد افضل اعوان نے مطالبہ کیا کہ پہلے رانا مجاہد اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی کرنے پر ہائوس کے سامنے معافی مانگیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.