تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:17

سوئس انڈور ٹینس: راجر فیڈر، رافیال نڈال کی پیش قدمی جاری

جیو نیوز - بازل.......سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیال نڈال کی بازل انڈور ٹینس میں پیش قدمی جاری ہے۔بازل میں جاری ایونٹ کے پہلے راونڈ میچ میں پانچ مرتبہ کے چیمپین راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا ۔لکسمبرگ کے جائلز مولر سے، سابق عالمی نمبر ایک نے یہ میچ چھ دو اور چھ ایک سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ اسپین کے رافیال نڈال نے دوسرے راونڈ میچ میں فرنچ کوالی فائر Pierre-Huges Herbert کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی، انہوں نے چھ ایک اور چھ ایک سے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔بلغاریہ کے گریگور ڈیمیٹروو نے بھی وائلڈ کارڈ اینٹری ایلکزینڈر زویریو Zverev کو سخت مقابلے کے بعد دو چھ، چھ چار اور چھ دو سے ہرادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.