23 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:27
دبئی ٹیسٹ کا دوسرا دن،چائے کے وقفے پرپاکستان8وکٹ پر454رنز
جیو نیوز - دبئی .......سرفراز احمد کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، انہوں نے صرف 80 گیندوں پر 100 کا ہندسہ عبور کیا۔ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 219 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی،مصباح الحق 69 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ،چھٹی وکٹ پر اسد شفیق اور سرفراز احمد نے 124 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی ،اسد شفیق 89 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،لیکن دوسرے اینڈ سے سرفراز احمد نے صرف 80 گیندوں پر سنچری بنا ئی ، انہوں نے پاکستان کی جانب سے چوتھی تیز ترین سنچری اسکور کی، گزشتہ پانچ اننگز میں سرفراز دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بناچکے ہیں ،وہ 109 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،سرفراز نے گزشتہ پانچ اننگز میں 94اعشاریہ 25 کی اوسط سے 397 رنز بنائے ہیں ،چائے کے وقفے پر پاکستان نے آٹھ وکٹ پر 454 رنز بنالئے ہیں۔