25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:44
دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف احمد شہزاد کی شاندار سنچری
جیو نیوز - دبئی........پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران چائے کے وقفے تک احمد شہزاد کی شاندار سنچری کی بدولت 350سے زائد رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان نےدوسری اننگ میں 70اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 231رنز بنالئے ہیں، احمد شہزاد 128 اور یونس خان 67 رنزکے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔پاکستان نے آج اپنی اننگ کا آغاز 189رنز کی برتری کے ساتھ کیا تھا ۔پاکستان کی واحد وکٹ اظہر علی کی گری جو 30رنز بناکر اسٹیو او کیف کی بال پر پولین لوٹ گئے تھے۔