تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:27

احمد شہزاد اور یونس خان کی سنچریاں،آسٹریلیا کو 438رنزکا ہدف

جیو نیوز - دبئی.......پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز 2وکٹ پر 287رنز بناکر ڈیکلئیر کردی اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 438رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ آج کی خاص بات احمد شہزاداور یونس خان کی سنچریاں رہیں،یونس خان نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں،کیرئیر کی 26ویں سنچری بنانے والے سینئیر بلے باز 103رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ،انہوں نے یہ اعزاز انضمام الحق کا ریکادڑ توڑ کر قائم کیا ہے ۔وہ جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 106رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔آج صبح پاکستان نے اننگ کا آغاز 189رنز کی برتری کے ساتھ کیا تو اس کی پہلی وکٹ 71کے اسکور پر گری جب اظہرعلی 30بناکر پولین لوٹ گئے،دوسری وکٹ 239پر گری جب احمد شہزاد 131پر اسٹیو او کیف کا دوسرا شکار بنے۔اننگزکے اختتام پر سرفراز احمد 15رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.