تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:27

لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک ہے،ڈاکٹرز

جیو نیوز - نیویارک..........لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آخری چند دن گزار رہے ہیں،تاہم ان کی بیٹی حینا کو یقین ہے کہ ان کے والد جلد زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔ گزشتہ ہفتے محمد علی کی زندگی پر بننے والی ہالی ووڈ مووی آئی ایم علی کے پریمیئر پر جب لیجنڈ باکسر نہیں آئے،تو ان کی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں آنا شروع ہوگئیں۔ محمد علی گزشتہ 30سالہ سالوں سے اعصابی بیماری کا شکار ہیں اور اب ان کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔وہ اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز ان کی صحت کے حوالے سے پر امید نہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ محمد علی چند دنوں کے مہمان ہیں۔دوسری طرف محمد علی کی بیٹی حنا کا کہنا ہے کہ ان کے والد جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.