29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:44
ورلڈ رینکنگ ٹینس : اسد علی بھگت اور عارف افتخار فائنل میںپہنچ گئے
جیو نیوز - کراچی.......شکیل یامین کانگا ........انٹرنیشنل فیڈریشن ورلڈ رینکنگ سینئرز اور جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ میں اسد علی بھگت اور عارف افتخار نے 35پلس کیٹیگری کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ، 45 پلس میں ذوالفقار خان، انعام اللہ اور عمران احمد نے سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنالی ہے، بھارتی کھلاڑی پرساد آپٹے کو پہلے ہی میچ میں واک اوورمل گیا۔ کراچی جیم خانہ کے ہارڈ کورٹ پر جاری چیمپئن شپ کے میں کھیلے گئے 35 پلس کے پہلے سیمی فائنل میں اسد علی بھگت نے مدمقابل محمد منیر کو اسٹریٹ سیٹس میں6-1 اور7-5 سے زیر کیا۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں خیبر پختونخوا کے انعام اللہ خان نے محمد عبدالسعید کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دوسیٹ سے زیرکیا، تیسرے کوارٹر فائنل میں عمران احمد نے خیبرپختونخوا کے عرفان اللہ کو6-3 اور6-4 سے ہراکر فائنل فورمیں رسائی ممکن بنالی۔ اسی کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی پرساد آپتے نے اپنے پہلے میچ میں اختر حسین کیخلاف واک اوور حاصل کرلیا ہے۔