29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:54
آل پاکستان کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ٹرائلز
جیو نیوز - کراچی.......شکیل یامین کانگا ........ آل پاکستان کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کی ٹیم کے ٹرائلز جمعرات 30 اکتوبر کو بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ پر ہوں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے زیراہتمام آل پاکستان کرکٹ چیمپئن شپ 2014-15 کا انعقاد 20 نومبر سے حیدرآباد میں ہورہا ہے۔ کراچی انٹرمیڈیٹ کی ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا 2013-14 میں میٹرک ہونا لازمی ہے۔ تمام کھلاڑی اپنے کالج کارڈ کے ہمراہ ڈی پی ای دہلی گورنمنٹ کالج حبیب اللہ کو رپورٹ کریں۔دریں اثنا نیشنل بینک کے محمد آصف نے انجری ٹائم میں ملنے والے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا کر خوبصورت گول کرکے پریمیئر لیگ فٹ بال میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز کے خلاف مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔