تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:19

پیرس ماسٹرز:جوکووچ اورفرنانڈو ورڈاسکو کی پیش قدمی جاری

جیو نیوز - پیرس ......دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ اور اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کی پیرس ماسٹرز میں پیش قدمی جاری ہے۔ پیرس میں جاری ایونٹ میں ٹاپ سیڈ نوااک جوکووچ کا مقابلہ جرمنی کے فلپ کولشرائبر سےتھا ، سربین کھلاڑی نے باآسانی چھ تین اور چھ چار سے میچ جیت کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو نے سخت مقابلے کے بعد چھ تین، تین چھ اور چھ چار سے شکست دی۔چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ اور اسپین کے ٹامی روبریڈو بھی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.