تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:50

سیپک ٹاکرا کے کوچز کی پاکستانی کوچز اور کھلاڑیوں کو ٹریننگ

جیو نیوز - کراچی .......پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کی دعوت پر برما سے پاکستان پہنچنے والے سیپک ٹاکرا کے کوچز نے پاکستانی کوچز اور کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔ واضح رہے کہ برما کے انٹرنیشنل کوچز کائنگ زوامن اور کینڈا کیائو نے دیوا اکیڈمی کوچز اور کھلاڑیوں کو جدید اصولوں کے مطابق ٹریننگ دی۔ پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوشاد احمد خان کے مطابق کوچز جمعرات کو خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج کا دورہ کریں گے اور خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.