31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:53
ابوظبی ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پرپاکستان 3وکٹوں پر405رنز
جیو نیوز - ابوظبی......ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے روزکھانے کے وقفے پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصا ن پر 405رنز بنالیے۔یونس خان نے141اورکپتان مصباح الحق 55رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔مصباح الحق کی آسٹریلیا کے خلاف یہ مسلسل دوسری جبکہ ٹیسٹ کیریئر کی 27ویں نصف سنچری ہے۔ شیخ زیداسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کےدوسرے روز پاکستان نے 304رنز دووکٹوں کے نقصا ن سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کو پہلا نقصان اظہر علی کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 109رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔یونس اور اظہر نے تیسری وکٹ کی شاندار شراکت میں 236رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے جانسن، لیون اور اسٹارک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔