تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:9

ابوظبی : پاکستان نے پہلی اننگز570رنزبناکر ڈیکلیئر کردی

جیو نیوز - ابوظبی...... پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 570 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی۔ پاکستان کی جانب سےیونس خان213رنز بناکرٹاپ اسکورررہے جبکہ مصباح الحق نے101اوراظہر علی نے109رنز بنائے۔ اب صرف 14 اوورز کا گیم باقی ہے اور آسٹریلیا اپنی اننگز کا آغاز کرے گا۔ اسٹار بیٹسمین یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ میںنہ صرف ڈبل سنچری بنائی بلکہ ٹیسٹ کیریئر میں اپنے 8ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔یہ ان کی پانچویں ڈبل سنچری ہے۔وہ8 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ 2000ء میں سری لنکاکے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے یونس خان کا یہ 93واں ٹیسٹ ہے۔اس سے قبل جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی 8ہزاررنز بناچکے ہیں۔ یونس خان کاٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 313رنز ہے۔انہوں نے دبئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.