تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 7:19

ابوظبی ٹیسٹ: پاکستان آج دوسری اننگز دوبارہ شروع کرے گا

جیو نیوز - ابوظبی....... آسٹریلیا پر 370 رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ پاکستان آج دوسری اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔واضح رہے کہ ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی ٹیم 261 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔309رنز کی برتری کے باوجود کپتان مصباح نے آسٹریلیا کو فالوآن نہیں کرایا۔سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بہترین پوزیشن پر ہے ، آسٹریلیا کے لئے اب میچ جیتنا تو دور بچانا مشکل ہوگیاآسٹریلیا کے جیتنے کا کوئی چانس نہیں۔پاکستان ٹیم آسٹر یلیا کو 450 سے 500 رنز کا ہدف دے گی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم چوتھے دن کھانے کے وقفے تک بیٹنگ کرکے آسٹریلیا کو بڑا ہدف دےگی،فالوآن اس لئے نہیں کرایا کہ آسٹریلیا کو جیتنے کا کوئی موقع نہیں دینا چاہتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.