تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:23

ابوظبی ٹیسٹ: دومشکوک افراد اسٹیڈیم سے نکالےگئے،آسٹریلوی اخبار

جیو نیوز - سڈنی......پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ایک آسٹریلوی اخبار نے دعوی ٰ کیا ہے کہپاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں کچھ مشکوک افراد اسٹیڈیم میں نظرآئےجس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی اور دو مشکوک افراد کو پکڑ لیا۔ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ایک شخص بھارتی اور دوسرا امارات سےتعلق رکھتا ہےاور بک میکرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر میچ کی براہ راست رپورٹ فراہم کررہا تھا۔بک میکرز کے ساتھ رابطہ ثابت ہونے پر دونوں افراد کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا،تاہم کسی بھی بک میکرز کا کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی کسی بھی مشکوک سرگرمیوں میں پائے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.