تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

بھارت کبھی بھی پاکستان کرکٹ کا حامی نہیں رہا

اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کرکٹ کی کبھی بھی حمایت نہیں کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حمایت کے لیے بھارت یا کسی دوسری ایشیائی ملک پر انحصار کرنا چھوڑ دے۔بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو کرکٹ کے مسائل خود حل کرنے چاہیے۔ پاکستان کی ٹیم چیمپئن لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھی غیر حاضری کے سوال پر آفریدی نے کہا کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کرکٹ کا حامی نہیں رہا۔انہوں نے سوال کیا کہ لیگ کو ایک طرف رکھیے کیا کبھی بھارت نے ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ کی حمایت کی؟جب کہ سچ یہ ہے کہ ہم نے بھارت ،سریلنکا اور بنگلادیش کی ہر موقع پر حمایت کی لیکن جب ہم پر کڑے حالات آئے ان ممالک نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.