تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

کرن خان سوئمنگ کی تربیت کیلئے امریکہ جائیں گی

اردو ٹائمز - پاکستان کی کرن خان کو سوئمنگ کی عالمی باڈی فینا نے امریکہ میں تربیت کیلئے منتخب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال دبئی میں ہونے والی بین الاقوامی مقابلوں میں اچھی کارکردگی کی بنا پر پاکستانی سوئمر کرن خان کو امریکہ میں ٹریننگ کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ کرن چھ ماہ کی تربیت کیلئے چوبیس جنوری کو امریکی ریاست میامی جائیں گی۔ جہاں وہ فینا کے خرچ پر تربیت حاصل کرینگی۔ فینا کی جانب سے کرن خان کو ورلڈ سوئمنگ چیپمئن شپ میں تیاری کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے چیمپئن شپ چوبیس سے اکتیس جولائی تک چین میں ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.