تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پاکستان نے بین الاقوامی ایونٹس میں 9 تمغے جیت لئے

اردو ٹائمز - پاکستان نے جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے دو مختلف تائیکوانڈو کے بین الاقوامی ایونٹس میں 9 تمغے اپنے نام کئے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رواں ماہ منعقد ہونے والے ان ایونٹس میں پاکستان تائیکوانڈو ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغے حاصل کئے۔ فیڈریشن نے بتایا کہ قومی ٹیم نے چھٹی کوریا اوپن انٹرنیشنل چیمپئین شپ میں دو چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے اور ساتویں گوئنگ سیم سانگ انٹرنیشنل چیمپئین شپ میں ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔ پاکستان کی طرف سے عدیل شاہ، جاوید اکرم، آسیہ بتول، ناجیہ خان، نوید خان اور سید عدیل شاہ نے تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.