25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
قومی ٹیم پراعتماد ہے، وقاریونس
اردو ٹائمز - قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں عمدہ نتائج سے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعتماد بلند ہوگا۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے آکلینڈ پہنچنے پر پہلی پریس کانفرنس میں وقاریونس نے نیوزی لینڈ کے گیارہ ون ڈے میچز ہارنے پر کہاکہ ایشین وکٹوں پرکیویز کی کارکردگی کبھی اچھی نہیں رہی۔ لیکن ہوم گراؤنڈ پر وہ خطرناک حریف ہیں۔ وقاریونس نے کہاکہ ورلڈکپ سے قبل آخری سیریز ہمارے لئے بہترین کمبی نیشن کی تشکیل اور عمدہ نتائج سے مورال بلندکرنے کاموقع ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی نےکہاکہ وہ ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔ یواے ای میں ورلڈ نمبردو جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کارکردگی ٹیم پراعتماد ہے اورتربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے خامیاں دور کرنے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ انتخاب عالم نے اس موقع پر کہا کہ تمام کھلاڑیوں کوپوری توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھنے کوکہا گیا ہے