5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ولی بابرشہیدکے گھر تعزیت کے لیے لوگوں آمد کاسلسلہ جاری
جنگ نیوز -
ولی بابرشہیدکے گھر تعزیت کے لیے لوگوں آمد کاسلسلہ جاری
کراچی …شہیدصحافت ولی خان بابرکے گھر تعزیت کے لیے سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت عزیز و اقارب کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ۔کراچی میں ولی خان بابر شہید کی رہائش گاہ پران کے اہل خانہ اور رشتے داروں سے تعزیت کیلئے ملنے آنے والوں کاسلسلہ جاری ہے۔آج کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان نے ولی خان بابر کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ولی خان بابر عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے تھے ۔ان کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔