تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی پی، ن لیگ اچھائی برائی میں شریک کارہیں،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
اوکاڑہ . . . . . جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ ایک دوسرے کی اچھائی برائی میں شریک ہیں ، دہرے رویوں سے پارلیمنٹ اور جمہوریت دونوں بدنام ہو رہے ہیں ۔اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے انہیں فون کرکے منصورہ آنے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کا خیرمقدم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت کے نتیجے میں دینی جماعتوں کا کوئی سیاسی یا انتخابی اتحاد نہیں بنے گا،اس کیلئے علیحدہ سے بات چیت کرنا ہو گی۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کا اتحاد نئی بات نہیں ،دونوں مشرف دور سے اکٹھی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.