5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوہاٹ:کار سے بھاری اسلحہ برآمد ،دو ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کوہاٹ . . . . . کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک کار سے بھاری اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی اور کوہاٹ مبارک زیب کے مطابق انڈس ہائی وے پرجرما پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس نے ایک کار کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کر کے دو سمگلروں کو گرفتار کر لیا ، برآمد ہونے والے اسلحہ میں56 عدد پستول ،5000 کارتوس اور متعدد چارجرز شامل ہیں ، یہ افراد درہ آدم خیل سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف جارہے تھے۔