5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کرلیاگیا، بابراعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ معاشی اصلاحات کے جاری سیاسی مشاورتی عمل میں ایک درجن سے زائد اداروں کی ری اسٹرکچرنگ ہوگی۔بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے کھلے دل کے ساتھ بات کررہی ہے ،تمام جماعتیں اور حکومت نظام کو مستحکم کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے کے ای ایس سی ملازمین کی برطرفی کا سخت نوٹس لیا اور کسی کو ملازمت سے فارغ نہیں ہونے دیا جائے گا ۔