5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل امام کو قتل کر دیا گیا
جنگ نیوز -
پارہ چنار…آئی ایس آئی کے سابق افسرکرنل امام کوقتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی آیس آئی کے سابق افسر کرنل امام کو مارچ 2010 میں بنوں سے وزیرستان جاتے ہوئے مسلح افراد نے ان کے دو ساتھیوں سمیت اغواکرلیاتھا۔کرنل امام اور ان کے ساتھی دستاویزی فلم بنانے کے لیے طالبان رہنماؤں سے ملنے وزیرستان جارہے تھے۔ان کے ساتھ صحافی اسد قریشی اورخفیہ ادارے کے سابق اہلکارخالد خواجہ بھی شامل تھے۔ ان افراد کے اغوا کی ذمہ داری ایشین ٹائیگر نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔صحافی اسد قریشی کو چند ماہ قبل رہا کردیا گیاجبکہ خالد خواجہ کو دو ماہ پہلے قتل کیا گیا تھا۔ آئی ایس آئی کے سابق افسرسلطان عامرتارڑجو کرنل امام کے نام سے معروف تھے کو آج قتل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے اب تک قتل کی تصدیق نہیں کی ہے ۔