5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ای ایس سی :برطرفیوں کیخلاف ملازمین کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے برطرف ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں تین رکنی صدارتی کمیٹی ، صوبائی کمیٹی اور کے ای ایس سی حکام کا اجلاس آج ہوگا۔کے ای ایس سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے سیاسی رہنماؤں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز وزیرتوانائی شازیہ مری کی سربراہی میں 9 رکنی حکومتی ٹیم نے کے ای ایس سی انتطامیہ سے مذاکرات کئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے بتایا کہ ملاقات میں ملازمین کی بحالی سے متعلق کچھ پیش رفت ہے۔ادھر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا اور اجلاس میں وفاقی وزرا راجا پرویز اشرف،، خورشید شاہ، سینیٹر رضا ربانی ، ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر صغیر احمدنے شرکت کی۔صدر مملکت کی جانب سے بنائی گئی یہ تین رکنی کمیٹی آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں کے ای ایس سی کے برطرف ملازمین کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اجلاس ہوگا۔