5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے
جنگ نیوز -
کوئٹہ …وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے آج صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات ریکارڈکیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی4،قلات میں منفی7، دالبندین1،نوکنڈی5.2،ژوب1،بارکھان4،سبی5.7،لسبیلہ9،خضدار5،جیوانی17،گوادر13.5اور تربت میں14.5ڈگری سینٹی گریڈرہا۔کوئٹہ میں دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت میں نمایاں کمی نہیں آئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔