تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی بنیادی ایجنڈا ہے، شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت خلق اورغریب عوام کو ترقی کے دھارے میں لانا ان کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صوبے کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پس ماندہ علاقوں میں جدید موبائل ہیلتھ یونٹ جبکہ معیاری تعلیمی سہولتوں کے لیے دانش اسکول قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید،رکن پنجاب اسمبلی شہزادی عمر زادی ٹوانہ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.