5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ای ایس سی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ کی قائم کردہ کمیٹی اور کے ای ایس حکام میں ملازمین کی بحالی پر مذاکرات کا دوسرا دورکئی گھنٹے جاری رہنے کے بعد بے نتیجہ ختم ہوگیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس چیئرپرسن وزیرتوانائی شازیہ مری کی صدارت میں شروع ہوا جس میں سرکاری کمیٹی کے پیپلز پارٹی متحدہ اور اے این پی پر مشتمل نو ارکان اور کے ای ایس سی کے سربراہ تابش گوہر اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں سرکاری کمیٹی کی جانب سے برطرف ملازمین کی بحالی پر زور دیا گیا لیکن کے ای ایس انتظامیہ کی جانب سے اس پر آمادگی ظاہر نہیں کی گئی تاہم کے ای ایس سی انتظامیہ نے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کی مدت میں مزید توسیع کی بات کی۔بعد ازں کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو مذاکرات سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی کمیٹی کو اس بارے میں بریف کیا۔مذاکرات کا اگلا دور گورنر ہاؤس کراچی میں جاری ہے۔