5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ،6.1ارب روپے کی بچت ہوگی
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اسامیوں کے خاتمے سے پنجاب حکومت کوماہانہ6.1ارب روپے کی بچت ہوگی۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجاب حکومت نے7 سپیشل سیکرٹریز کی اسامیاں ختم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ پنجاب میں248 ای ڈی اوزریونیو،ای ڈی اوایجوکیشن اورڈی ڈی اوز کی اسامیاں بھی ختم کی جاررہی ہیں۔ جبکہ پولیس کے محکمے سے بھی4ایڈیشنل آئی جی،9ڈی آئی جی،7ایس پی اور69 ڈی ایس پی کی اسامیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔ وزیراعلی انسپکشن ٹیم کے دو ارکان کی اسامیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ڈی سی اوز20 گریڈ کے ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور حکومت پنجاب کے مشیر پرویز رشید بھی موجود تھے۔