تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ای ایس سی کے بر طرف ملازمین کی مشروط بحالی کا فیصلہ

جنگ نیوز -
کراچی…کے ای ایس سی کے بر طرف ملازمین کی مشروط بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔مشروط بحالی کا فیصلہ کے ای ایس سی انتظامیہ ، وفاقی اور صوبائی کمیٹیوں کے درمیان گورنر ہاؤس کراچی میں ہو نے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے تحت کراچی الیکٹرک کمپنی سے نکالے جانے والے4500ملازمین کو بحال کر دیا جائے گا تاہم ملازمین کی بحالی مشروط ہو گی ۔ملازمین کی بحالی کا اعلان اب سے کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں کیا جا ئے گا ۔گورنر سندھ،وزیر اعلیٰ سندھ اور انتظامیہ کے نمائندے پریس کانفرنس میں ملازمین کی بحالی کا اعلان کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.